اشتہار

’ارکان اسمبلی کو ووٹ کی خاطر حج فریضہ سے روکنے پر حمزہ شہباز توبہ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کو ووٹ کی خاطر حج فریضہ سے روکنے پر حمزہ شہباز توبہ کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ کا سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کو روکنا شرمناک عمل ہے کسی کو صرف ووٹ کے لیے حج سے روکنا سنگین گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے دین کومذاق بنانا شروع کردیا ہے اور لوگوں کو دینی فرائض سے روکنے والے حکمران بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے واضح ہوا غیرمنتخب شخص پنجاب حکومت چلاتا رہا ہے ان کے اسلام مخالف بیان پر درباری خاموش بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن اب 22 جولائی کو ہوگا اور اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا اور 22 جولائی تک ان نشستوں پر بھی ارکان متخب ہوچکے ہوں گے جبکہ پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردیا جائے گا اور ایوان مکمل ہوچکا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں