اشتہار

"کپتان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائیں گے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ وفاق میں واپس لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے امپورٹڈ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیں نہیں حکمرانوں کو ڈرپ لگا کرہم پر مسلط کیاہوا ہے، یہ اوپرن ہیں آئےہیں کرسیاں ان کے لیےنیچےآئی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ تکلیفیں برداشت کرلیتےہیں لیکن ذہنی غلامی انہیں قبول نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے سفید پوش طبقےکی کمرتوڑ دی ہے، آج امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کےخلاف عوام باہر نکلیں گے اور تاریخ رقم کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان وفاق میں دوتہائی اکثریت سے واپس آئیں گے، ہر شخص کپتان کے پیچھے کھڑا ہے، قوم کو کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "ڈرانے اور دھمکانے سے سیاست نہیں ہوسکتی”، حکومت ہوش کے ناخن لے

پنجاب ضمنی الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ بیس حلقوں میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہے جبکہ لوٹے اپنی انتخابی مہم شروع نہیں کرپا رہے، انہیں عوامی غیض وغضب کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں امپورٹڈحکومت اور مہنگائی کیخلاف جلسہ کرنے جارہی ہے،جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

قوم کے نام پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط حکمرانوں نےمعیشت زمین پراورمہنگائی آسمان پر پہنچادی،ہمیں نااہلی اورمہنگائی کاطعنہ دینےوالوں نےدوماہ میں تاریخی مہنگائی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں