تازہ ترین

”آر آر آر“ کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی

ممبئی: تیلگو زبان کی بلاک بسٹر فلم ”آر آر آر“ کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی ہے۔ فلم کو ہالی وڈ کریٹکس ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایس ایس راجا مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی ”آر آر آر“ وہ پہلی بھارتی فلم ہے جو یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ایچ سی اے ایوارڈ میں ”آر آر آر“ کا مقابلہ ہالی وڈ کی سُپر ہٹ فلموں سے ہوگا جن میں ٹام کروز کی ”ٹاپ گن“ اور رابٹ پیٹنسن کی ”دی بیٹ مین“ فلم شامل ہے۔

ایوارڈ کے لیے نامزدگی میں ”آر آر آر“ کا پانچواں نمبر ہے جب کہ ”ٹاپ گن“ اور ”دی بیٹ مین“ کا بالترتیب چھٹا اور نواں نمبر ہے۔

”آر آر آر“ باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں بھی کامیاب رہی ہے۔ اسے 25 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور پہلے ہی دن تقریباً 240 سے 260 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

امریکی مصنف لیری کاراسزیوسکی نے ایس ایس راجا مولی کے کام سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سنیما گھر مر چکے ہیں وہ صحیح جگہ نہیں دیکھ رہے۔

Comments

- Advertisement -