جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں اضافہ : کیا کراچی میں لاک ڈاؤن لگنے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسوقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے کم ہے، اللہ نہ کرے کہ ہمیں کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے پر ٹریسنگ بڑھا رہے ہیں، صوبائی حکومتوں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنےکی ہدایت کی ہے.

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، ایس اوپیز پرعمل درآمد کیا جائے ،این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی تیاری مکمل ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا سے اموات کی شرح 1.5فیصد ہے، شہری عید کے بعد سیر و تفریح کے مقامات پر جانےسے گریز کریں، اور سماجی فاصلہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے، کراچی میں اسوقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے کم ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ہمیں کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑے ، کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے یہ وقت موزوں نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں