منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارتی پولیس نے آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل انکت سرسا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم کامیابی ملی ہے، پولیس نے لارنس بشنوئی – گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت  انکت سرسا اور سچن بھیوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولس نے دونوں ملزمان کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے شوٹرز میں انکت سِرسا بھی شامل تھا، انکت سِرسا نے سدھو کو انتہائی قریب سے گولی ماری تھی، اس کے علاوہ یہ راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں بھی ملوث ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسےوالا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول اور گولیاں، تین پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ”گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا“

خیال رہے کہ اس سے قبل پونے پولیس نے موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکار سدھوموسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے ان کے آبائی علاقہ ضلع مانسہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، گلوکار کو 30 گولیاں ماری گئی تھی اور ان کے جسم سے 2 درجن سے زائد گولیاں نکالی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں