اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ننھی مداح رو رو کر ہلکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پریڈ گراؤنڈ جلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ننھی مداح رو رو کر ہلکان ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ننھی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ عمران خان مجھے نہیں مل رہے میں کیا کروں ماما، وہ فٹا فٹ چلے جاتے ہیں مجھے مل ہی نہیں رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والدہ بچی سے کہتی ہیں کہ اس میں رونے والی کیا بات ہے وہ مل جائیں گے۔

اس پر بچی روتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ میلے (جلسے) میں آئے پھر میں یہاں آگئی لیکن وہ فٹا فٹ چلے گئے مجھ سے ملے بھی نہیں۔

ایک اور ویڈیو میں بچی جلسے میں عمران خان، عمران خان بھی پکار رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ننھی بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کا رابطہ نمبر شیئر کیا جائے تاکہ عمران خان سے بچی کی ملاقات کروائی جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں