تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

‘ حمزہ شہباز کس قانون کے تحت مفت بجلی کا پیکیج دے سکتا ہے ‘

 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حمزہ شہباز کی جانب سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہمی کے اعلان کو جھوٹا وعدہ قرار دیدیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ وزیراعلیٰ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ آج صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کیلیے رکھے گئے جعلی وزیراعلیٰ نے کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا، جعلی وزیراعلیٰ بتائیں یہ کیاعوام کو بیوقوف سمجھتےہیں؟ اور یہ کس قانون کے تحت پیکج دے سکتا ہے؟

عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم نے ہر شہری کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کی تھی، امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آکر وہی بجلی 24 روپے فی یونٹ مہنگی کردی۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز کی جانب سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کے اعلان کو جھوٹا وعدہ قرار دیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -