تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آم ہے یا خزانہ، صرف ” 2 ” درختوں کی حفاظت کیلیے کئی گارڈز اور کتے بھرتی

آم سب کا پسندیدہ پھل ہے جو آسانی سے دستیاب بھی ہوتا ہے لیکن کچھ آم اتنے قیمتی ہوتے ہیں کہ ان کی حفاظت کیلیے گارڈز اور کتے رکھنے پڑتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ پڑوسی ملک بھارت میں ہوا ہے جہاں آم کے باغات نہیں بلکہ آم کے صرف "2” درختوں کی حفاظت کیلیے 4 گارڈز اور 6 کتے رکھے گئے ہیں اور کیوں نہ رکھے کہ جب یہ آم دنیا کے مہنگے ترین آموں میں سے ایک ہو اور فی کلو اس کی قیمت لگ بھگ پونے تین لاکھ تک ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش می ایک جوڑے نے چند سال قبل اپنے باغ میں آم کے دو پودے لگائے تھے تاہم وہ اس بات سے قطعی لاعلم تھے کہ وہ جس آم کے پودے اپنے باغیچے میں لگا رہے ہیں وہ دنیا کے قیمتی ترین آموں میں سے ایک ہیں۔

"جی ہاں اس جوڑے نے اپنے باغیچے میں جو آم کے پودے لگائے وہ روبی رنگ کے جاپانی "میازاکی آم کے پودے تھے جو دنیا میں آم کی مہنگی ترین اقسام میں سے ایک ہے اور صرف جاپان میں ہی کثرت سے کاشت ہوتا ہے اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بہت کم ہی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

اپنی منفرد رنگت اور ذائقے کے باعث اس کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے اور  گزشتہ سال بھارت میں ہی اس کی فی کلو قیمت 2 لاکھ 70 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس حوالے سے آم کے پودے لگانے والے کسان سنکلپ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہیں چند سال قبل چنائی جاتے ہوئے ٹرین میں ایک شخص نے آم کے یہ پودے دیے تھے اور کہا تھا کہ ان پودوں کی بچوں کی طرح دیکھ بھال کرنا، ہم نے بھی ان پودوں کی قسم معلوم کیے بغیر اسے اپنے باغیچے میں لگا دیا اور ان پودوں کا نام اپنی والدہ کے نام پر "دامنی” رکھا۔

سنکلپ کے مطابق 2 سال پہلے کچھ چور ان کے باغ میں گُھس گئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے آم کے 2 درختوں کی حفاظت کے لیے 4 گارڈز اور 6 کتے تعینات کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -