بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی طیارہ بوئنگ737میں اچانک انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اجازت ملنے پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا، طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں تاہم مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس سے قبل بھی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم ضروری اقدامات کے بعد پرواز احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں