اشتہار

اسلام آباد ڈینگی کا وار، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، سال دو ہزار بائیس میں ڈینگی سے یہ پہلی موت ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ ڈینگی میں مبتلا سیکٹر آئی ایٹ ٹو کا رہائشی مریض انتقا ل کرگیا ہے، متاثرہ مریض نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، رواں سیزن کے دوران اب تک ڈینگی کے تیرہ کیسز سامنے آئے، جن میں آٹھ دیہی جبکہ شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کرونا وائرس کے بعد ڈینگی کا خطرہ

واضح رہے کہ سال دو ہزار اکیس میں شہرِ اقتدار میں ڈینگی سے چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔

ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم ایڈیس کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس کو منتقل کردیتا ہے، مگر یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں براہ راست نہیں پھیل سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں