منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

حکومت نے مریم اورنگزیب کے شوہر کو کیا ریلیف دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹوبیکولابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے، جس کی وجہ مریم اورنگزیب کے شوہر ہیں ، جو پاکستان میں سگریٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام اخبارات میں آدھے صفحے کے اشتہار ہیں، ٹوبیکولابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے۔

فواد چویدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلط حکومت واحدحکومت ہے جوتمباکو کو پذیرائی دے رہی ہے، اس کی وجہ ایک آسٹریلین شہری علی ترین ہیں، یہ کینڈی کرش چیمپئن کےخاوند گرامی ہیں ، لہذا مزید ٹیکس ریلیف اور حکومت کو اربوں کا ٹیکہ۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا مریم اورنگزیب کے شوہر امپورٹڈ سگریٹ بنانے والی کمپنی میں کام کرتے ہیں ؟ مریم اورنگزیب کے شوہر پاکستان میں سگریٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟ کیا 2013،اب پھر مریم نے شوہر کی ایما پر مہنگے سگریٹ پر ٹیکس چھوٹ نہیں لےکردی؟ کوئی پوچھے گا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں