اشتہار

شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔

بیس سالہ شہروزکاشف نے صبح پونے 9 بجے 8126 میٹربلند چوٹی پرقومی پرچم لہرایا اور انہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند یہ آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

- Advertisement -

سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے صبح شہروز کاشف کی جانب سے نانگا پربت چوٹی سر کرنے کی تصدیق کی اور نوجوان کوہ پیما کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

انہوں نے نوجوان کوہ پیما کو 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بننے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

اس سے قبل 20 سالہ کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کے علاوہ کے ٹی، کینچن جونگا، لوٹسے، مکالو، مناسلو اور براڈ پیک کو سر کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں