اشتہار

’شادی کے پہلے سال واپس اپنے گھر بھاگنا چاہتی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے پہلے سال واپس اپنے گھر بھاگنا چاہتی تھیں۔

بالی ووڈ کی کوریو گرافر فرح خان نے حال ہی میں ٹی وی پروگرام ‘میکا دی ووہٹی’ میں شرکت کی اس پروگرام میں گلوکار میکا سنگھ کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے کچھ لڑکیوں میں مختلف مقابلے کرائے جاتے ہیں۔

شو کے دوران ایک امیدوار نے کہا کہ ’والدین چاہتے ہیں میری شادی ہوجائے کیونکہ یہ ہی ٹھیک عمر ہے۔‘
جواب میں فرح خان نے اس خیال کی نفی کی اور کہا کہ ’میرے مطابق شادی کرنے کے لیے عمر کو نہیں دیکھنا چاہیے۔‘

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ’شادی اس وقت کرنی چاہیے جب آپ کو بہترین جیون ساتھی ملے اور میرے لیے شادی کا پہلا سال انتہائی مشکل ثابت ہوا تھا کیونکہ میں واپس اپنے گھر بھاگنا چاہتی تھی۔‘

فرح خان نے بتایا کہ ’میرے لیے شادی کے پہلے سال میں ایڈجسٹ کرنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا تھا۔‘

واضح رہے کہ فرح خان کی شادی دسمبر 2004 میں فلم ایڈیٹر شریش کندر سے ہوئی تھی اور فروری 2008 میں ان کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں