ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

’بدروح اس بکرے کے اندر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر عید الاضحیٰ کے روز مزاحیہ ٹیلی فلم ’بھوت بکرا‘ نشر کی جائے گی۔

ٹیلی فلم ’بھوت بکرا‘ میں اداکار سید جبران، نیلم منیر، گل رعنا ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہے۔

ٹیلی فلم کے آغاز میں گل رعنا (ملیکہ بیگم) کہتی ہیں کہ ’جب ہم نے کہا تھا کہ اوپر والے کمرے کا دروازہ نہیں کھلے گا تو پھر چابیاں کسی دوسرے کے ہاتھ کیسے لگیں۔‘

- Advertisement -

جس پر انہیں ایک کردار بتاتے ہیں کہ ’وہ میں کپڑے بدل رہا تھا اسی میں ذہن سے نکل گیا۔‘

ایک سین میں بکرے کو دکھایا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ’بدروح اس بکرے کے اندر موجود ہے‘ لیکن سید جبران کہتے ہیں کہ ’بھوت نہیں ہے یہ بکرا ہے۔‘

اس کے بعد سید جبران فون پر کہتے ہیں کہ ’بکرے کو ذبح کرنے کے لیے اس شہر کا سب سے خطرناک قصائی کا انتظام کرو، اس بکرے اور چھری کے بیچ میں کوئی نہیں آنا چاہیے۔‘

ایک سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب قصائی بکرے کو ذبح کرنے آتے ہیں تو وہ انہیں اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔

اداکار کہتے ہیں کہ سوچا تھا اس بار عید پر چانپیں کھائیں گے لیکن ہمارے نصیب، پھر سید جبران کہتے ہیں کہ تمہارے نصیب میں چانپیں نہیں چانٹے ہی ہیں۔

مزاحیہ ٹیلی فلم ’بھوت بکرا‘عید الاضحیٰ کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں