اشتہار

رواں برس خطبہ حج کون دے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض:  رواں برس ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم حج کا خطبہ دیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رواں برس کے خطبہ حج کیلئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم  العیسیٰ کو خطیب مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ بروز جمعہ میدان عرفات میں حج کا خطبہ دیں گے۔

شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی فرمانروا کی جانب سے مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بندر بلیلہ کو وقوفِ عرفہ میں خطبے کے لیے  مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب رواں برس کا حطبہ حج انگریزی اور اردو سمیت 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا،  صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج 14 زبانوں میں نشر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت اعتدال اور رواداری کا پیغام زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانا چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں