تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

‘آج فسطائیت کے خلاف نہ کھڑے ہوئے تو جمہوریت اور ملکی آزادی کا اختتام ہوگا’

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ آج قوم فسطائیت کے خلاف کھڑی نہ ہوئی تو جمہوریت اور ملکی آزادی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا اور خاموش کرایاجارہا ہے، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران ریاض کی گرفتاری اور ایاز امیرسمیت صحافیوں کو نشانہ بنانےکےخلاف باہر نکلیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک ہم سب متحد ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے نہیں ہوتے پاکستان میں آزادئ و جمہوریت کا سورج مکمل طور پر غروب ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز آج پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے عمران ریاض کی گرفتاری، آزادی اظہار رائے کو دبانے کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں احتجاج ہوگااحتجاج کی کال دےچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہورہا ہےایسا مشرف دور میں بھی نہیں ہوا صحافیوں کو دبانے کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، لوگوں کوجتنا دبائیں گے اوراونچی آواز سے سامنے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -