اشتہار

چار بازوؤں اور چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک خاتون نے 4 ٹانگوں اور چار بازوؤں والی بچی کو جنم دیا ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی جس کے چار ہاتھ اور چار پاؤں ہیں۔

بچی کو علاج کے لیے لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا کہ بچی کی اضافی اعضا کے ساتھ پیدائش در اصل جڑواں بچوں کی پیدائش کا کیس لگتا ہے۔

- Advertisement -

The four-limbed baby was delivered in Hardoi, north of India

بچے کو ماں کی گود میں رکھی رنگ برنگی چادروں سے بھری ٹوکری میں آرام کرتے دیکھا جا سکتا تھا جب وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا ہے جو ابھی بننا باقی ہے۔

بچی کو دیکھ کر اسپتال کا عملہ سمیت خاندان کے افراد بھی حیران رہ گئے اور بچی کو قدرت کا کرشمہ قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق نومولود پیٹ سے جڑے دو اضافی ہاتھ اور پیر کے ساتھ پیدا ہوئی۔

ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ اضافی اعضا کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں