اشتہار

اقرا عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یو اے ای کے گولڈن ویزا ملنے سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے گولڈن ویزا دینے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا غیر ملکی ہنرمندوں کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار جنید خان اور ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں