اشتہار

امپورٹڈ حکومت ملک کو دیوالیہ کی طرف لے جارہی ہے، شوکت ترین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان حکومت کے تمام پروگرام بند کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عوامی ریلیف کے لئے ہم نے پروگرام دیئےتھے وہ انہوں نےآکربند کردئیے، کامیاب جوان پروگرام کی فنڈنگ روک دی، قبائلی علاقوں کے لئے صحت اسکیم کارڈ ختم کردیا جبکہ لنگر خانوں کو تالے لگادئیے۔

ملک میں جاری توانائی بحران پر شوکت ترین نے کہا کہ یہ ہمیں کہتےتھے کہ ہم سلیکٹڈ ہیں یہ تو نالائقوں کی یونیورسٹی کے ماسٹر ہیں،اپریل تک ملک میں کوئی شارٹ فال نہیں مگر ایندھن تو منگوانا تھا، اگر آپ ایندھن نہیں منگوائیں گےتو کیسےچلےگا؟

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا کہ موجودہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ یکم جون سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، جون میں سات سے آٹھ گھنٹے بجلی جاتی رہی جبکہ جولائی میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور اب عوام کو کہا جارہا ہے کہ عوام اس گرمی میں بغیر بجلی کے رہے۔

شوکت ترین نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ خان صاحب نے پٹرولیم لیوی ، سیل ٹیکس معاف کردیاتھا، امپورٹڈ حکومت نے سپرٹیکس لگا کرپاکستان کیساتھ بہت بڑاظلم کیا،اب جو انہوں نے لیوی لگائی یہ پچاس روپے تک جائےگی، یہ لیوی عوام کی کمرتوڑ دے گی، اس حکومت کی وجہ سے ہم صدیوں پیچھےچلےگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں