اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

شوہر کو اربوں کا ریلیف، تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کی نااہلی کا ریفرنس لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی نااہلی کا ریفرنس لانے کا اعلان کردیا اور کہا سگریٹ کی صنعت سے متعلق اجلاس میں مریم اورنگزیب کس حیثیت میں شریک تھیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ ایجنسی کو مریم اورنگزیب کے شوہر ریپریزنٹ کرتے ہیں، سگریٹ صنعت سےمتعلق اجلاس میں مریم اورنگزیب کس حیثیت سےشریک تھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نے اپنے خاوند کو اربوں روپے کی مراعات دلوائیں، یہ سراسر بددیانتی کا کیس ہے اس معاملے پر آج ہم نے سیکریٹری کیبنٹ کوخط لکھا ہے، مریم اورنگزیب کو طلبی کانوٹس بھیجا جائے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا اس حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی نااہلی کا ریفرنس فائل کریں گے۔

سابق وزیر نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے بجٹ پر جتنی محنت کی وہ ہمارے سامنے ہے، سگریٹ ایجنسی کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، دنیا میں تمباکو کیخلاف مہم پاکستان میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کی10کروڑکی کرپشن بڑی لگتی ہے، پہلےاپنی کرپشن کاجواب دیں، سولرکا 50ارب روپے کا پراجیکٹ صوبوں کی مشاورت کے بغیر منتقل ہونیوالا ہے۔

شریف فیملی پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا شریف فیملی جب اقتدار میں آئے اربوں روپے لوٹے اور باہر چلی جائے، شریف فیملی جب بھی اقتدارمیں آئی پیسے لوٹے اور باہر چلی گئی ، اب بھی یہ پیسے لوٹیں گے اور باہر چلے جائیں گے، اس پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہئے کیونکہ ادارے تو سو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں