اشتہار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1 اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کا اعلان کر کے شرح سود 15 فیصد کر دی ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے پریس کانفرس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا، دنیا بھر میں جو مہنگائی ہے وہ 50 سال میں پہلی بار دیکھنے میں آئی، شرح سود نہ بڑھاتے تو خدا نخواستہ صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی تھی۔

مرتضیٰ سید نے کہا کہ آئندہ سال معاشی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہے گی اور آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہے گی۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد رکھی گئی، اگلے چند ماہ میں ڈسکاؤنٹ ریٹ اوپر جاتا دیکھیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ بجٹ میرا نہیں خیال کہ گروتھ ریٹ 3 سے 4 فیصد ہوگی، میرا خیال ہے کہ گروتھ ریٹ 2 سے 3 فیصد بھی ہو تو بڑی بات ہے، مہنگائی اسٹیٹ بینک کی وجہ سے نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں