ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان اور بھارت کب آمنے سامنے ہوں گے؟ تاریخ طے

اشتہار

حیرت انگیز

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ سری لنکا میں کروانےکی منظوری دے دی، ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 13 میچز کھیلے جائیں گے، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں پہلا راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہوگا جو کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔

بھارت دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں داخل ہوگا اس نے ایشیا کپ کے آخری ایڈیشن کے فائنل میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں