اشتہار

جیل پر شدت پسند تنظیم کا حملہ، ہزار قیدی فرار

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شدت پسند تنظیم نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار قیدی فرار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے کے وقت جیل میں ایک ہزار قیدی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد تقریباً سبھی قیدی ابتدائی طور پر فرار ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد سے 443 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چار سو قیدی ابھی بھی فرار ہیں جن کی تلاش میں سیکیورٹی فورسز چھاپے مارہی ہیں۔

واضع رہے نائجیریا میں دوہزار بیس سے اب تک پانچ ہزار سے زائد قیدی جیل سے فرار ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے ٹرینوں ودیگر جگہوں پر حملے کرکے لوگوں کو اغوا کیا جاچکا ہے ۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں