تازہ ترین

روس نے امریکا کا جدید راکٹ سسٹم تباہ کردیا

ماسکو: روسی افواج کی یوکرین کے شہر ڈونیٹسک پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ روس کا دعویٰ ہے کہ ہم نے امریکا کا یوکرین میں جدید راکٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی یوکرینی شہر ڈونیٹسک میں بمباری کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی افواج شہری اور دیہی دونوں علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی افواج منظم حکمتِ عملی کے تحت عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا رہی ہے۔

ڈونیسٹک کے گورنر کے مطابق شہر میں تین لاکھ پچاس ہزار شہری پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تباہ کن بمباری کے نتیجے میں ہر شہ جھلس چکی ہے۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا دعوی ہے کہ روس نے مشرقی یوکرین میں امریکا کے آرٹلری راکٹ سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے۔

جس کی روس نے ویڈیو بھی جاری کر د، ماسکو کا کہنا ہے کہ اس نے ڈونیٹسک میں یوکرین کے اسلحہ ڈپو کو بھی تباہ کر دیا ہے جبکہ یوکرین نے روسی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -