تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

وزیراعظم کا بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امدادکی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے وفات پانے والے جاں بحق افراد کےاہل خانہ کیلئے 10 لاکھ فی کس امداد دینے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اموات پر امدادی رقم 50 فیصد وفاق 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں دیں گی۔ وزیر اعظم نے  انتظامیہ کو سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز سے بلوچستان اور سندھ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران سیلابی ریلوں میں بہنے، دیواریں اور چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور گھر گرنے سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔

طوفانی بارشوں سے بالخصوص صوبہ بلوچستان شدید متاثر ہوا ہے،  کوئٹہ اور گوادر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جاچکا ہے

Comments

- Advertisement -