13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

حکومت کی چیف الیکشن کمشنر پرمہربانیاں، اہلیہ اہم عہدے پر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر مہربانیاں‌ جاری ہیں‌ سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ کو اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا.

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ کو چیف کلیکٹر کسٹمزاپریزمنٹ تعینات کردیا گیا.

ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کی اہلیہ رباب سکندرکو ڈی جی آئی پی آرانفورسمنٹ سے چیف کلیکٹرکسٹمزتعینات کیا گیا ہے.

- Advertisement -

پی‌ ٹی آئی رہنما کا ردعمل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر امپورٹڈ حکومت کی مہربانیاں جاری ہیں ابھی دیکھتے رہیں‌ چیف الیکشن کمشنرنےابھی پورےخاندان کوکہیں نہ کہیں لگانا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن بھی آرہے ہیں دیکھ لیں چیف الیکشن کمشنرکا کردارسب کو معلوم ہے میں حیران ہوں حکومت میں کوئی شرم اور حیا نہیں ہے.

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شرم آتی ہے ہم کس قسم کی سوسائٹی اور نظام میں رہ رہے ہیں اس امپورٹڈ حکومت نے ہر ادارےکا بھرم خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تو اب ایک ڈمی ادارہ بن کر رہ گیا ہے اس امپورٹڈ حکومت کے اقدامات سے ہمارے بہتر اداروں کی ریٹنگ بھی گرے گی.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنا بھی اور ادارے کا بھی مذاق اڑ وا رہے ہیں ان کے ایسےاقدامات کی وجہ سے ہی لوگوں کا اداروں پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ توحکومت میں آئے ہی این آراوٹو کے لیے تھے ان لوگوں کا حکومت میں آنے کا ایک ہی مقصد این آر او ٹو تھا اب کوئی سسٹم ہی نہیں رہا ہرجگہ ان کی من مانیاں چل رہی ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں