اشتہار

’بارش ہوتی ہے تو سڑکوں پر پانی آتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات نے کراچی میں بارش کے معاملے پر کہا ہے کہ بارش ہوتی ہے تو سڑکوں پر پانی آتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بارش کا پانی نکالنے کے لیے کام کیا جارہا ہے کافی جگہوں سے پانی نکالا جارہا ہے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہرمیں مختلف نالوں پر صفائی کا کام جاری تھا کچھ جگہوں پر نالے پرانے ہیں وہاں پانی جمع ہوجاتا ہے ان نالوں کی صفائی کی گئی تھی۔

- Advertisement -

شرجیل میمن نے کہا کہ شہر میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہوا تھا وہاں نکاسی کی گئی ہے کارکردگی کا مسئلہ نہیں کراچی میں پرانے نالے بنے ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق شہر میں بہت سی عمارتیں نالوں کے اوپر تعمیرکی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کے چوتھے روز موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور اولڈ ایئرپورٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں