جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ پر تنقید کرنے والوں کو رنبیر کپور کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ اہلیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عالیہ اور میں نے سوچا کہ حمل کے بارے میں دنیا کو بتانا صحیح ہوگا۔ ہم صرف اپنی خوشی بانٹنا چاہتے تھے۔

”اس چیز کے بارے میں عالیہ اور میں کافی وقت سے سوچ رہے تھے۔ ہم بہت خوش نصیب ہیں اور میں زندگی کے اس موڑ پر انتہائی خوش ہوں“۔

- Advertisement -

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کے صفِ اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے کچھ روز قبل مداحوں کو بچے کی پیدائش سے متعلق خبر شیئر کی تھی۔

فنکاروں کے مداحوں نے جب یہ خبر سنی تو خوشی سے جھوم اٹھے تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اداکارہ نے ردعمل دیا تھا کہ ”میں عورت ہوں کوئی پارسل نہیں“۔

عالیہ بھٹ رواں برس رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”براہمسترا“میں نظر آئیں گی جب کہ وہ نیٹ فلکس کی فلم ”ڈارلنگ“ بھی کر رہی ہیں۔

2023 میں ان کی دو فلمیں ”جی لے ذرا“ اور ”راؤ کی اور رانی کی پریم کہانی“ ریلیز کی جائیں گی۔ وہ فلم ”ہارٹ آف سٹون“ میں گال گیڈٹ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں