19.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سری لنکا: مشتعل عوام نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سنگین معاشی بحران سے دوچار ملک سری لنکا کی مشتعل عوام نے صدارتی محل پر قبضے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی۔

سری لنکا میں معاشی بحران بد سے بدتر ہوگیا ہے جس نے وہاں کے عوام کے غم وغصے کو اشتعال میں بدل دیا ہے جس کا مظاہرہ وہ ملک میں عائد کرفیو توڑ کر سرکاری حکام کی رہائشگاہوں پر حملے کرکے کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی مشتعل عوام نے صدارتی محل پر قبضے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کردیا، احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

خبر کے مطابق مشتعل عوام نے وکرما سنگھے کی نجی رہائش گاہ کو آگ لگا ڈالی اور اس کے بعد وہیں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔

احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر صدر گوتابایا راجا پکسے سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا  مطالبہ بھی کیا۔

 

واضح رہے کہ سری لنکن مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کو آگ لگانے سے چند گھنٹے قبل ہی صدارتی محل پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد صدر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔

عوام نے فوج کی جانب سے عائد کرفیو کو توڑتے ہوئے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا اور محل کے اندر داخل ہوگئے۔

سری لنکن عوام نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا، صدر نامعلوم مقام پرمنتقل

صدارتی محل میں داخل ہونے سے قبل پولیس اور شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو متشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال اور شیلنگ کی تاہم پولیس کو مظاہرین پر قابو پانے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں اس وقت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے اور اس کی سوا دو کروڑ آبادی رواں برس کے آغاز سے ہی مہنگائی اور بجلی کے طویل بلیک آؤٹ برداشت کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں