جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں حضرت ابراہیم کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم اور صدرمملکت کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی گئی،
وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی عمرہ میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یتیموں، بیواؤں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کرسکتے ہیں، قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوجوان معاشرے میں تحمل، برداشت، ایثار و قربانی کی عملی مثال بنیں۔

نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے

عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں