اشتہار

برطانوی وزات عظمیٰ، دوڑ میں ایک اور پاکستانی نژاد شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزات عظمیٰ کے لیے دوڑ میں ایک اور پاکستانی نژاد شامل ہو گئے۔

برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟ ایک اور پاکستانی نژاد ممبر پارلیمنٹ رحمان چشتی بھی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

وزارت عظمٰی کے امیدوار رحمان چشتی کا آبائی تعلق پاکستانی علاقے آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد سے ہے۔

- Advertisement -

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے اعلان کے بعد ان کے متبادل کے طور پر متعدد نام سامنے آئے ہیں، پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمان چشتی سمیت 11 امیدوار برطانوی وزارت عظمٰی کے امیدوار ہیں۔

بورس جانسن نے پارلیمنٹ اور عوام کے شدید دباؤ کے باعث وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا، کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے نئے سربراہ کا انتخاب آئندہ چند دنوں میں کیا جائے ہوگا۔

نئے وزیراعظم کی دوڑ میں پاکستانی نژاد سمیت کون کون شامل؟ جانئے

واضح رہے کہ ساجد جاوید بورس جانسن کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے جنھوں نے وزیر اعظم سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفی دیا، ان کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی جس کا نتیجہ وزیر اعظم کے استعفے کی صورت میں نکلا۔

وزیر صحت کا عہدہ چھوڑتے ہوئے ساجد جاوید نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ نہ ہم قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس قابل ہیں، بورس جانسن بطور وزیر اعظم میرا اعتماد کھو چکے ہیں۔

پاکستانی نژاد ساجد جاوید 2019 میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار تھے مگر بورس جانسن کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں