اشتہار

‘رانا ثنا کو قصائی بناوں گی اور چھری خود تیز کروں گی’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے دلچسپ جوابات نے قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مزاحیہ پروگرام ہوشیاریاں میں مزیدار باتیں کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اگر عید کے روز قصاب نہ ملا تو رانا ثناء اللہ کو قصائی بناؤں گی اور چھری خود تیز کروں گی۔

- Advertisement -

جانور کی کھال سے متعلق سوار پر انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے زردرای صاحب ٹھیک رہیں گے جو خاموشی سے کھال اتارتے ہیں جس پر اینکر نے کہا کہ وہ 10 فیصد کھال لے جائیں گے تو ڈاکٹر یاسمین نے ہنستے ہنستے کہا کہ چلو یہ تو حق بنتا ہے قصائی کا۔۔ لیکن کھال شوکت خانم کو جائے گی۔

غریبوں میں گوشت کی تقسیم سے حمزہ شریف کو روکوں گی، اللہ کا واسطہ حمزہ تم نہ بانٹنا! یہ نہ ہو تم سارا ہی گھر لے جاؤ اور باقی سب رہ جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں