جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسحٰق ڈار کی وطن واپسی تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر اسحٰق ڈار کو ذمہ داری دیے جانے کا تعین نہیں ہوسکا، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ مفتاح وزارت خزانہ بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل کو برقرار رکھنے کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف بھی کر چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ نواز شریف کریں گے کہ اسحٰق ڈار کو کون سی ذمہ داری دی جائے گی، اسحٰق ڈار کی واپسی کا فیصلہ ضمنی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں