اشتہار

اداکارمصطفیٰ قریشی کو صدمہ، شریک حیات داغ مفارقت دے گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ اور گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کرگئیں۔

اہل خانہ کے مطابق معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ انتقال کرگئیں وہ طویل عرصے سے کیسنر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے زندگی کی آخری سانس کراچی میں واقع رہائش گاہ پر لی، جہاں وہ گذشتہ دو ماہ سے کومہ میں تھیں۔

- Advertisement -

اہل خانہ نے بتایا کہ نماز جنازہ بعد نماز عصر عبداللہ شاہ غازی مزار پر ادا کی جائےگی اور تدفین بھی مزار کے احاطے میں ہی کی جائے گی۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اکاسی سالہ روبینہ قریشی گذشتہ دو سال سے کینسر کے مرض سے جنگ لڑرہی تھیں، انہیں اردو و سندھی گیتوں کی ممتاز سینئر گائیک المعروف بابل سندھ کے تخلص سے بھی پکارا جاتا تھا۔

روبینہ قریشی خوبصورت آواز میں سندھی گیت گاتی رہی ہیں انہوں نے اپنے فن کا آغاز1960ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا وہ اپنے فن کے دوران متعدد ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ روبینہ قریشی اپنی خرابی صحت کے باعث 23 مارچ کو اپنا صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے گورنر ہاؤس بھی نہیں جا سکیں جو ان کے شوہر معروف اداکار مصطفی قریشی نے وصول کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں