منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

”ن لیگ اور حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی جیل روڈ آفس آمد میں پارٹی رہنماؤں شوکت بھٹی، عباس بھٹی، اعجاز منہاس و دیگر ملاقات کی اور پنجاب میں ضمنی الیکشن اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران پرویز خٹک نے کہا کہ 17 جولائی ملک میں تبدیلی کا دن ہے، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ضمنی الیکشن میں امپورٹڈ حکومت کی دھاندلی کی ہرچال ناکام بنائیں گے۔

- Advertisement -

”ضمنی الیکشن میں ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہوگی اور کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں حکومت بنائیں گے، 17 جولائی کو پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست دفن ہو جائے گی“۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ ملک پر مسلط مجرموں کے ٹولے کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، نون لیگ اور ان کے حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں