منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نیب کا فرح خان کو نوٹس، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے فرح خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیب لاہور نے فرح خان کو رواں ماہ کی 20 تاریخ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں۔

نوٹس کے مطابق فرح خان و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی انکوائری جاری ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس سے قبل فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: فرح خان کتنے اثاثوں کی مالک، پی ٹی آئی دور میں کتنا اضافہ ہوا؟

اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے جمع کروائی گئی درخواست میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کیے لیکن مقدمات کی نقول فراہم نہیں کیں، اینٹی کرپشن مقدمات واپس لے ورنہ اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دے کر خریدا گیا جس کی ایک قسط ادا کردی گئی ہے اس کے بعد حکم امتناع جاری ہوچکا ہے، ایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیا لیکن انہوں نے مجھ سے بھی کم قیمت ادا کی، اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کا اختیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں