29 سالہ امریکی ماڈل نے محض سُپر ماڈل کم کارڈیشین جیسی دکھائی دینے کے لیے 40 سرجریز کروا کر سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینیفر پامپلونا نامی ماڈل نے سرجریز کے لیے تقریباً 6 لاکھ ڈالر خرچ کر دیے۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 40 سرجریز کروائیں۔ پہلی سرجری 17 سال کی عمر میں کروائی۔
تاہم جینیفر پامپلونا کا ارادہ اچانک بدل گیا اور اب وہ اپنے اصل چہرے کی بحالی کے لیے دوبارہ سرجری کروا رہی ہیں۔ اس کے لیے وہ 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر رہی ہیں۔
ماڈل جینیفر نے کہا کہ میں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بزنس کیا، اپنی زندگی میں جو چاہا اسے حاصل کیا لیکن مجھے کم کارڈیشین کی ہم شکل کے طور پر جانا جانے لگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نشہ تھا، میں شہرت اور پیسے کے لیے سرجری کے چکر میں پڑ گئی اور ہر چیز کا کنٹرول کھو دیا، میں نے بہت مشکل وقت سے گزرا۔