بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

صحافی عمران ریاض کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حال ہی میں متعدد مقدمات میں ضمانت پانے والے صحافی عمران ریاض کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق صحافی عمران ریاض کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، نامور اینکر لاہور سے دبئی جانے کے لئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا، واقعے سے متعلق اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد عمران ریاض اپنی رہائش گاہ واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا، وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک تیس سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئےعدالت نے ضمانت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں