ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر، شہریوں کی ہراسگی اور کردار کشی کی ذریعے ساکھ خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں کرنے، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے، بلیک میلنگ اور کردار کشی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں غیر اخلاقی مواد کی تشہیر، شہریوں کی ہراسگی اور کردار کشی کی ذریعے ساکھ خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور فوری ایکشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں، سائبر کرائم اور سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد سے متعلق قوانین کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیکا 2016 میں ضروری ترامیم لانے کے لیے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے، ورکنگ گروپ قانون سازی اور انتظامی اقدامات کے معاملات کا جائزہ لے گا۔ ورکنگ گروپ اپنی مرتب شدہ سفارشات وزارت داخلہ کو پیش کرے گا۔

شہریوں کی شکایات کے لیے ایف آئی اے نے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردار کشی قابل قبول نہیں، غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد کی موجودگی سے انارکی کا اندیشہ ہے، ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اخلاقی اقدار پامال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنی شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر بھیجیں، عملدر آمد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں