تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی قیادت پرغداری کا مقدمہ چلانا ہے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلانا ہےیا نہیں؟ وفاقی کابینہ نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل چھ کےتحت کارروائی کا معاملہ زیرغور آیا، تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: "آرٹیکل چھ کی بات کرنیوالوں کا باپ بھی کچھ نہیں کر سکتا

کابینہ نے وفاقی وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں سے ایک ایک رکن شامل کیا گیا، کمیٹی جو تجاویز مرتب کریگی اسے وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا اور آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر مزید غور ہوگا۔

کمیٹی میں راناثنااللہ ، قمر زمان کائرہ اور طارق بشیر چیمہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ح

Comments

- Advertisement -