کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ عزیکہ ڈینیئل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اس حوالے سے ان کے بیان پر مداح حیران رہ گئے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اذیکہ ڈینئل اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے میں ملازمت کرتی تھیں۔
عزیکا ڈینیل نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ قومی ایئرلائن( پی آئی اے) میں ملازمت کیا کرتی تھیں۔
گزشتہ دنوں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے قومی ایئرلائن میں ملازمت کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قومی ایئر لائن میں اندرون ملک پروازوں کے لیے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے بعد تمام عملہ نیشنل اور انٹرنیشنل قومی پروازوں کے لیے اہل ہیں لیکن آپ کو بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ جانے کے لیے بہت زیادہ سیاست کرنی پڑتی ہے۔
دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کس طرح لوگ ان سے جھوٹ بول کر پیسے ادھار لیتے ہیں۔
عزیکا ڈینیل نے کہا کہ میری زندگی ادھار پر چل رہی ہے، ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی قرض مانگتا ہے اور میں قرض دے کر بھول جاتی ہوں، اب تک لاکھوں روپے کا قرضہ دے چکی ہوں۔
انہوں نے ایک کہانی بھی سنائی کہ ایک بار پراجیکٹ ہیڈ نے میرے گھر کے باہر کھڑے ہو کر فون کیا اور کہا کہ بچے کے دل کا آپریشن ہے تو مجھے ادھار رقم درکار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ازراہ ہمدردی پیسے دے دیئے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس چھوڑ کر اپنا ہنی مون منانے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں میں چلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے مشہور ٹی وی ڈرامہ سیریل”ڈنک”، "تیرا غم اور ہم”، "ملال یار”، "عشق ہے” اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے۔