اشتہار

نیوزی لینڈ اپ سیٹ شکست سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن :نیوزی لینڈ شکست سے بال بال بچ گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئرلینڈ کے خلاف مقابلہ ایک رن سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے۔

جواب میں آئرش ٹیم پال اسٹرلنگ اور ہیری ٹیکٹر کی سنچریوں کی بدولت ہدف کے قریب پہنچ گئی، تاہم فنشنگ لائن عبور نہ کرسکی اور ایک رن سے میچ ہار گئی، آئرلینڈ مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 359 رنز بناسکی۔

- Advertisement -

بلیک کیپس نے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا، مارٹن گپٹل کو شاندار سینچری پر مین آف دی میچ اور مچل بریسول کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 300 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک گیند قبل ہدف حاصل کرلیا تھا۔ نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں جیت کیلئے 20 رنز درکار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں