تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ماں کی ممتا، ہتھنی بچے کو گڑھے میں گرتا دیکھ کر بیہوش

سوشل میڈیا پر جانوروں متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جو لوگوں کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑ جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں موجود ایک ہتھنی کو بیہوش ہوتا دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہتھنی کا بچہ ایک گڑھے میں گرا شور مچا رہا ہے بے بس ہتھنی مدد نہ کر پانے کی صورت میں اپنے بچے کو روتا دیکھ کر گڑھے میں ہی بے ہوش ہو گئی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل پارک کی ریسکیو ٹیم نے بے ہوش ہتھنی کو کرین کی مدد سے باہر نکال کر ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ہتھنی کے بچے کو بھی گڑھے سے نکالنے کے لیے مدد کی۔

عملے نے مصنوعی تنفس دے کر ہتھنی کی زندگی بچائی جبکہ بچے کی موجوگی کو محسوس کر کے ہتھنی ہوش میں آگئی۔

ویڈیو میں نیشنل پارک کے عملے کو بھی خوشی سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بعد ازاں ہتھنی اور اس کے بچے کو جنگل میں واپس جاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عملے کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -