اشتہار

امریکا نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کے لیے ویزے کی مدت پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا بی ون اور بی ٹو کو 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا ہے جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سیاحت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سفارتخانے نے سعوی شہریوں کے لیے نئے وزٹ ویزا کا اجرا امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی مناسبت سے کیا ہے۔

انٹرویو ویور پروگرام کے تحت 50 سال سے زیادہ عمر کے سعودی شہری جو وزیٹر ویزا کی تجدید کر رہے ہیں جن کے ویزے کی میعاد 48 ماہ سے کم ہو چکی ہے وہ ذاتی انٹرویوز کی چھوٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دورے پر گئے امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

جوبائیڈن آج 6 ملکی خلیجی تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس کا مقصد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی لانا، سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان فائر بندی مستحکم کرنے اور خطے میں واشنگٹن کے کردار پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں نے اسرائیل سمیت تمام طیاروں کے لیے سعودی فضائی حدود کھولنے کی اجازت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے سعودی عرب، مصر اور اسرائیل کی سرحد کے قریب اہمیت کے حامل تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں