پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پہلا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار سردار سیف الدین نے ن لیگ کے عبدالقادر کھوسہ کو شکست دے دی۔
پنجاب اسمبلی کی فیصلہ کن 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
اب تک 40 فیصد نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں17 نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ 2 اور ایک آزاد امیدوار آگے ہے.
- Advertisement -
https://urdu.arynews.tv/unofficial-results-punjab-by-elections-news/
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے تمام 145پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے. پاکستان تحریک انصاف کے سردارسیف الدین نےمیدان مارلیا.
سردارسیف الدین نے 58ہزار15 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کےعبدالقادرکھوسہ 32487ووٹ لےسکے.