لاہور: وزیراعلی حمزہ شہباز کلین بولڈ، پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے گولڈن نمبر حاصل کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 186 کا مطلوبہ نمبر حاصل کرلیا ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تعداد 187 ہوجائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سامنے آنے والے 20 میں سے 18 نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی نے 14 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ 2 پر اسے واضح برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کہنے پر 2 سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، پرویزالہیٰ
نتائج کے مطابق ن لیگ نے 3 نشستوں پر کامیاب حاصل کی ہے جبکہ ایک پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔