اشتہار

کراچی اور اندرون سندھ تیز بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موسم کا حال بتانے والوں نے آج شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے اس کے علاوہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی، اندرون سندھ بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کےساتھ تیز بارش کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت28ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں درجہ حرارت33سے35ڈگری سینٹی گریڈتک رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں30سے35کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلیں گی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ صورتحال جاری کی گئی ہے جس کے تحت ہوا کا کم دباؤ شمال مشرق کی جانب بڑھ گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کارخ شمال عرب کے وسط کی جانب ہے۔

خبر کے مطابق لسبیلہ،اوتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، گوادر، جیونی، تربت، آواران اور کیچ کے علاقے میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو ،جامشورو ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ میں آج شام بارش کا امکان ہے، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہ یار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں