اشتہار

سعودی عرب: آگے کیا ہونے والا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: موسمیاتی تبدیلی کا اثر اپنا رنگ دکھانے لگا، سعودی عرب میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کردی گئی۔

عاجل اور اخبار ٹوئنٹی فور کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی ریجن میں پیر سے ہفتے تک سخت گرمی پڑے گی.

شدید موسم کے نتیجے میں ریاض، قصیم اور حدود شمالیہ ریجن بھی متاثر ہوں گے جہاں گرمی کی شدید لہر کی بدھ سے شروع ہوگی اور وہاں درجہ حرارت پینتالیس تا سینتالیس سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

- Advertisement -

موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور ینبع میں درجہ حرارت سینتالیس سے پچاس سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا، اس دوران ان دونوں شہروں کے متعدد مقامات گرمی کی شدید لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مدینہ منورہ کی بیشتر کمشنریوں میں انتہائی درجہ حرارت سینتالیس تا پچاس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں سینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد وادی الدواسر میں چھیالیس جبکہ الاحسا، ریاض اور القیصومہ میں پینتالیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ان دنوں یورپی ممالک بھی شدید گرمی کا شکار ہیں، اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث 84 افراد جان سے چلے گئے جبکہ سخت گرمی کے باعث آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ہزاروں ایکڑ پر محیط جنگلات جل کر خاکستر ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں