جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اتحادی جماعتوں کے قائدین نے پنجاب ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین میں رابطے ہوئے ، آصف زرداری ،میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ساتھ ہی پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات میں شکست کے حوالے سے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ عوام نے لیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہ تھا، انتخابی عمل پرامن ہونے پر پنجاب حکومت قابل ستائش ہے، مشکل فیصلوں کی وجہ یہ صورتحال پیش آئی۔

تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کرانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اوراتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سےتفصیلی لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں