نئی دہلی : کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ جب کسی انسان کی جان مشکل میں پڑی تو کوئی جانور خود ہی اسے مشکل میں ڈال کر جان بچانے کے لیے آگے آیا۔
ہاتھیوں کو دنیا کے ذہین اور پیار کرنے والے جانوروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہ وائرل ویڈیو اس کا ثبوت ہے۔ ڈوبتے ہوئے انسان کی جان بچانے والے ہاتھی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر سے منظر عام پر آئی ہے۔
یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ایلیفینٹ نیچر پارک میں 2016 میں پیش آیا، ہوا کچھ یوں کہ ایک شخص دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا اور بے بسی سے اپنی جان بچانے کیلئے دریا کے کنارے کھڑے لوگوں کو مدد کیلئیے پکارنے لگا۔
اسی اثنا میں میں ہاتھیوں کا ایک غول اسی دریا کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ہاتھی کا ایک بچہ اس آدمی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے دوڑ پڑتا ہے۔
This Baby #Elephant thought this Man will die by drowning in the river, and he is saved.
Animals are Love ❤️ @SrBachchan pic.twitter.com/HbB69jsAG0— Beejal Bhatt #SIRABEF (@BeejalBhatt) June 3, 2020
وائرل ویڈیو میں ہاتھی کے اس بچے کو پانی میں ڈوبتے ہوئے اور اسے سہارا دینے کے لیے اپنی سونڈ پیش کرتے ہوئےاور سونڈ سے پکڑ کر اسے کنارے پر گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو بین گولڈ اسمتھ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ اسے اب تک 73 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اسے 9000 سے زائد مرتبہ لائیک بھی کیا جا چکا ہے۔ اس کے بعد بہت سارے ٹویٹر صارفین اس ویڈیو کو شیئر بھی کررہے ہیں۔